پنجی، 10؍مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) گوا کے وزیراعلیٰ کو انتخابات میں جیت درج کرنے کے لئے گوا کے پنجی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ممبر اسمبلی سدھارتھ کنکلنکر نے آج اسمبلی سے استعفی دے دیا جس کے ساتھ ہی وزیر اعلی منوہر پاریکر کے لیے اس سیٹ سے ضمنی الیکشن لڑنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر دفاع کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد منوہر پاریکر نے 14؍مارچ کو گوا کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا، انہیں وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے 6 ماہ کے اندر اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے، جس کے لئے کلکلنکر نے اسمبلی صدر پرمود ساونت کوآج اپنا استعفی سونپ دیا
منوہر پاریکر اپنی آبائی ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی مخلوط حکومت کی قیادت کر رہے ہیں۔یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاریکر نومبر 2014میں جب وزیر دفاع بنائے گئے تھے تو اس وقت وہ وزیر اعلی کے طور پر پنجی سیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے، جب پاریکر کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا تو انہوں نے پنجی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا، یہاں سے استعفیٰ دینے کے بعد اس سیٹ پر کلکلنکر پنجی سیٹ سے پہلی بار 2015میں ہوئے ضمنی الیکشن میں منتخب ہوئے تھے، بعد میں وہ اس سال فروری میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں یونائیٹڈ گو نس پارٹی کے امیدوار اتاناسیو مونسریٹ کو شکست دے کر اس سیٹ سے دوبارہ منتخب ہوئے تھے ۔
واضح رہے کہ منوہر پاریکر واپس گوا کے وزیراعلیٰ بنے، تو کلکلنکر اور دوسرے بی جے پی ممبر اسمبلی نلیش کابرال نے بھی پاریکر کے لیے اپنی اپنی سیٹ چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔